آصف علی زرداری کی طبیعت اب کیسی ہے؟ ڈاکٹر عاصم حسین کا بیان آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

آصف علی زرداری کی طبیعت اب کیسی ہے؟ ڈاکٹر عاصم حسین کا بیان آگیا
آصف علی زرداری کی طبیعت اب کیسی ہے؟ ڈاکٹر عاصم حسین کا بیان آگیا

سابق صدر آصف علی زرداری طبیعت خرابی کے باعث اسپتال میں داخل ہیں، جن کے بارے میں سوشل میڈیا پر اس قسم کی خبریں گردش کررہی ہیں کہ انھیں مہلک پلورل فیوژن کی تشخیص ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق یہ اسٹیج 4 کا کینسر ہے جو کہ قابل علاج نہیں ہے، جس میں مریض کے پھیپھڑوں میں پانی بھر جاتا ہے اور شدید تکلیف ہوتی ہے۔

تاہم ، آصف علی زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے اِن خبروں پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی طبیعت میں مزید بہتری آرہی ہے۔

ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا کہ سابق صدر کے نظام تنفس کی فزیو کی جارہی ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں داکٹر عاصم نے کہا کہ سوشل میڈیا پر آصف علی زرداری کی بیماری سے متعلق جو بھی رپورٹس گردش کررہی ہیں وہ تمام جھوٹی ہیں اور بہت جلد انھیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو صحت کی خرابی کے باعث 27 ستمبر کو کلفٹن کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور وہاں ان کے پھیپھڑوں کا پروسیجر کیا گیا۔

سابق صدر ایک ماہ سے علیل ہیں جبکہ ڈاکٹر عاصم کی سربراہی میں اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کا بورڈ سابق صدر کا معائنہ کر رہا ہے۔

Related Posts