پاکستان میں آسان موبائل اکاؤنٹ اسکیم کے تحت برانچ لیس بینکنگ کا آغاز

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں آسان موبائل اکاؤنٹ اسکیم کے تحت برانچ لیس بینکنگ کا آغاز
پاکستان میں آسان موبائل اکاؤنٹ اسکیم کے تحت برانچ لیس بینکنگ کا آغاز

اسلام آباد:پاکستان میں آسان موبائل اکاؤنٹ اسکیم کے تحت برانچ لیس بینکنگ کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے ذریعے گھر بیٹھے موبائل فون پر بینک اکاؤنٹ آسانی سے کھولا جاسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیجیٹل والٹ کا آغاز کردیا گیا جو اسمارٹ آسان موبائل اکاؤنٹ کے نام سے کام کرے گا جس کا بنیادی مقصد بینک اکاؤنٹ رکھنے اور نہ رکھنے والے افراد کے مالی لین دین کو محفوظ بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی، مزید 52پیسے سستا ہوگیا

حیرت انگیز طور پر اسمارٹ آسان موبائل اکاؤنٹ کے ذریعے رقم کے لین دین کیلئے انٹرنیٹ کنیکٹ کرنے کی بھی ضرورت نہیں۔  اسٹیٹ بینک اور ٹیلی کام آپریٹنگ کمپنیاں مشرکہ طور پر آسان اکاؤنٹ کھولنے میں مدد دیں گی۔

شہری 3 سے 5 منٹ میں بینک اکاؤنٹ کھول سکیں گے۔ اب تک 42 لاکھ سے زائد پاکستانی شہری اس اکاؤنٹ کا استعمال کر رہے ہیں جبکہ لین دین آسان بنانے کیلئے رجسٹرڈ اکاؤنٹ کا نمبر صارفین کا شناختی کارڈ نمبر ہوگا۔

صارفین 13 رجسٹرڈ بینکوں میں سے کسی میں بھی رقم کا لین دین کرسکیں گے۔ آسان موبائل اکاؤنٹ تک رسائی کیلئے #2262* کا کوڈ استعمال کیا جاسکتا ہے جس کیلئے دستیاب بینکس کی تعداد میں مستقبل میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

Related Posts