پیمرا کو نقصِ امن کا خدشہ، عمران خان کی تقریر نشر کرنے پر پابندی عائد

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی تقریر براہِ راست نشر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی تقریر پر پابندی پیمرہ آرڈینینس 2002 کی دفعہ 27 کے تحت لگائی گئی۔ پیمرا نے رات گئے 6 صفحات پر مشتمل نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جس میں پابندی کی وجوہات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دفعہ 144کی خلاف ورزی، پی ٹی آئی ذمہ داران پر مقدمات بنانے کا فیصلہ

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ پیمرا نے عمران خان کی جانب سے اداروں اور اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے باعث ان کی تقریر براہِ راست نشر کرنے پر پابندی عائد کی ہے جس پر پی ٹی آئی رہنما تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کا خطاب نشر کرنے پر پابندی سے متعلق پیمرا کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ عمران خان اپنی تقاریر کے دوران مسلسل اداروں پر الزام تراشی کر رہے ہیں جو بے بنیاد اور نفرت انگیز ہے۔

پیمرا کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے خطاب کے دوران مسلسل اداروں اور افسران کے خلاف عوام کو اکسا رہے ہیں۔ جاری کردہ اعلامیے میں عمران خان کے ایف نائن پارک میں خطاب کا حوالہ بھی دیا گیا۔ کہا گیا کہ عمران خان کی تقریریں آئین کی دفعہ 19 کے خلاف ہیں۔

اعلامیے میں پیمرا کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کی تقریر براہِ راست کی بجائے صرف ریکارڈ شدہ نشر کی جاسکے گی۔ اس پر بھی مؤثر مانیٹرنگ اور ایڈیٹوریل کنٹرول ضروری ہے۔بصورتِ دیگر میڈیا اداروں کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے۔ 

 

Related Posts