اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے عدلیہ اور پولیس کو مبینہ طور پر دھمکیاں دینے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان قانون کے سامنے آنے کیلئے تیار ہوجائیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ساری دنیا نے براہِ راست دیکھا کہ عمران خان نے کارِ سرکار میں مداخلت اور دھمکیاں دیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو جواب دینا پڑے گا۔
این اے 245 کراچی میں ضمنی انتخاب شروع، پی ٹی آئی کے محمود مولوی اور ایم کیو ایم میں مقابلہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








