سندھ کے سیلاب سے تباہ حال علاقوں میں متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ

تازہ ترین

تازہ ترین

سندھ کے سیلاب سے تباہ حال علاقوں میں متاثرہ عوام کیلئے امدادی سامان روانہ
سندھ کے سیلاب سے تباہ حال علاقوں میں متاثرہ عوام کیلئے امدادی سامان روانہ

اسلام آباد: صوبہ سندھ کے سیلاب سے تباہ حال علاقوں میں متاثرہ عوام کیلئے امدادی سامان روانہ کردیا گیا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مون سون کی غیر معمولی بارشوں کے باعث ہم نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے خصوصی امدادی پیکیج بھیجا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سامان روانہ کرنے سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے کہا کہ رواں سیزن کے دوران مون سون کی بارشوں نے 30 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

تقریب سے خطاب کے دوران چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ گزشتہ 30 سالوں میں ملک کی اوسط بارشوں کے مقابلے میں رواں برس بارشیں 150 فیصد زیادہ ہوئیں جبکہ شدید بارشوں سے بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ گزشتہ 2روز سے سب سے زیادہ بارشیں سندھ میں ہورہی ہیں۔

خطاب کے دوران این ڈی ایم اے کے چیئرمین نے کہا کہ سندھ میں بارشوں سے جانی و مالی نقصان کے علاوہ انفرااسٹرکچر کی تباہی بھی ہوئی۔ نقصانات در نقصانات کے تدارک کیلئے ایک خصوصی پیکیج تیار کیا گیا جو آج روانہ کیا جائے گا اور اگلے 2 سے 3 روز تک جاری رہے گا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ امدادی سامان میں 80 ہزار افراد کیلئے ایک ہفتے کا راشن جبکہ 12 ہزار افراد کیلئے پناہ گاہیں شامل ہیں جبکہ وفاقی حکومت نے 25 ہزار ریلیف کیش ٹرانسفر کیلئے 37ارب کا میگا ریلیف پیکیج بھی شروع کیا ہے۔

Related Posts