نیرہ نور کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا پُر نہیں ہوسکے گا۔وزیر اعظم شہباز شریف

تازہ ترین

تازہ ترین

شہباز شریف
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے معروف گلوکارہ نیرہ نور کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیرہ نور کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا پُر نہیں ہوسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ نیرہ نور کا انتقال گزشتہ روز ہوا جن کی نمازِ جنازہ آج ادا کی جائے گی۔ وزیر اعظم شہباز شریف سمیت متعدد سیاسی و سماجی شخصیات نے نیرہ نور کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک کی معروف گلوکارہ نیرہ نور انتقال کر گئیں

اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیرہ نور کا انتقال موسیقی کی دنیا کیلئے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ وہ اپنی آواز میں ترنم اور سوز کی وجہ سے خاص پہچان رکھتی تھیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ غزل ہو یا گیت، نیرہ نور نے جو گایا، کمال گایا۔ نیرہ کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پُر نہیں ہوسکے گا۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت میں جگہ عطا فرمائے۔

خیال رہے کہ وطن کی مٹی گواہ رہنا سمیت دیگر سیکڑوں گیتوں کو اپنی آواز دینے والی معروف گلوکارہ نیرہ نور کا انتقال 71 برس کی عمر میں ہوا۔ انہوں نے آج سے 10 سال قبل 2012 میں گلوکاری کو خیر باد کہہ دیا تھا۔ 

 گزشتہ کچھ روز سے علالت کا شکار نیرہ نور کا انتقال کراچی میں علاج کے دوران ہوا۔ ان کے بھتیجے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گزشتہ روز نیرہ نور کے انتقال کی تصدیق کی۔

 

Related Posts