کورونا وائرس کے خلاف ہراول دستے کا کردار ادا کرنے والے ہمارے ہیروز ہیں۔شاہ فرمان

تازہ ترین

تازہ ترین

کورونا وائرس کے خلاف ہراول دستے کا کردار ادا کرنے والے ہمارے ہیروز ہیں۔شاہ فرمان
کورونا وائرس کے خلاف ہراول دستے کا کردار ادا کرنے والے ہمارے ہیروز ہیں۔شاہ فرمان

پشاور:خیبر پختونخواہ کے گورنر شاہ فرمان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف ہراول دستے کا کردار ادا کرنے والے افراد پاک فوج سمیت تمام اداروں کے اہلکار ہمارے ہیروز ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان نے کورونا وائرس سے نبرد آزما پاک فوج کے میجر محمد اصغر کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا۔

میجر محمد اصغر کے اہلِ خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے گورنرشاہ فرمان نے کہا کہ میجر محمد اصغر کورونا وائرس سے دوسروں کی زندگیوں کومحفوظ بناتے ہوئے خود شہید ہو گئے۔

خیبر پختونخواہ کے گورنر نے کہا کہ پاک فوج کے بہادر سپوتوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔ پاک فوج نے ملکی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ہر محاذ پر اپنی جان کی قربانیاں دی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس نے پاک فوج کے ایک آفیسر کی جان لے لی جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے میجر محمد اصغر کی وائرس کے باعث وفات کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی تصویر جاری کردی۔

 ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ میجر محمد اصغر نے طورخم بارڈر پر اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑی جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس نے پاک فوج کے آفیسر کی جان لے لی۔آئی ایس پی آر 

Related Posts