کورونا وائرس نے پاک فوج کے آفیسر کی جان لے لی۔آئی ایس پی آر کی تصدیق

تازہ ترین

تازہ ترین

کورونا وائرس نے پاک فوج کے آفیسر کی جان لے لی۔آئی ایس پی آر کی تصدیق
کورونا وائرس نے پاک فوج کے آفیسر کی جان لے لی۔آئی ایس پی آر کی تصدیق

راولپنڈی: کورونا وائرس نے پاک فوج کے ایک آفیسر کی جان لے لی ہے جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے میجر محمد اصغر کی وائرس کے باعث وفات کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی تصویر جاری کردی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ میجر محمد اصغر نے طورخم بارڈر پر اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑی جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ میجر محمد اصغر کو طبیعت خراب ہونے کے باعث سی ایم ایچ پشاور میں داخل کرایا گیا جبکہ انہیں سانس لینے  میں تکلیف محسوس ہو رہی تھی جس کی وجہ سے انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر محمد اصغر نے وطن کے بارڈر پر ڈیوٹی کی انجام دہی کے دوران کورونا وائرس کے باعث جان دی جبکہ قوم کی خدمت سے بڑھ کر پاک فوج کے کسی آفیسر کے لیے کوئی بات اہم نہیں ہوتی۔ 

Related Posts