رانا ثناء اللہ اور مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: عدالت نے وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ اور حکمراں سیاسی جماعت ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو دھمکیاں دینے سے متعلق کیس میں مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز اور وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

پیپلز پارٹی نے لطیف کھوسہ کی رکنیت ختم کر دی

درخواست کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کی۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کو دھمکانے سے متعلق مقدمے کی درخواست پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ آپ کو پارٹی قائد نے عدالت سے رجوع کرنے کا اختیار ہی نہیں دیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کہا کہ مختلف سیاستدان اور بیوروکریٹس ٹاک شوز میں ایک دوسرے کے خلاف بیان دیتے رہتے ہیں۔ درخواست گزار کی استدعا پر مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کردیا تو مقدمات کا بوجھ بڑھتا جائے گا۔

دریں اثناء مسلم لیگ (ن) پنجاب کی صدارت وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ سے لے کر دیگر پارٹی قائدین کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب کی صدارت کیلئے میاں جاوید لطیف، حنیف عباسی، سعود مجید اور دیگر سیاسی رہنماؤں کے نام زیرِ غور ہیں۔

جنرل سیکریٹری مسلم لیگ (ن) پنجاب سردار اویس لغاری کی جگہ بھی نیا عہدیدار لایا جائے گا۔ پارٹی قیادت کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ اور اویس لغاری کو ہٹانے کے نوٹیفکیشن جاری کیے جائیں گے۔

ن لیگی قیادت کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور پارٹی قائد نواز شریف کی منظوری کے بعد ہی نوٹیفکیشن جاری کیا جاسکتا ہے۔ بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پنجاب کی صدارت کے مضبوط امیدوار میاں جاوید لطیف ہیں۔ 

Related Posts