آکسیجن کی مقدار انتہائی کم، لاپتہ آبدوز ملنے کی امیدیں دم توڑنے لگیں

تازہ ترین

تازہ ترین

اپنے وقت میں دنیا کے سب سے بڑے بحری جہاز ٹائٹینک کو دیکھنے کیلئے سمندر میں اترنے والی چھوٹی آبدوز ٹائٹن 3 روز قبل لاپتہ ہوگئی، آکسیجن کی مقدار انتہائی کم ہونے کے باعث آبدوز کی تلاش میں کامیابی کی امیدیں دم توڑنے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق چھوٹی آبدوز ٹائٹن کے سمندر کی گہرائی کی جانب جانے کے باعث عملے کے دم توڑ جانے کی تصدیق ہوگئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آبدوز ملنے کے آثار کم و بیش معدوم ہوچکے ہیں۔ چھوٹی آبدوز 18 جون کے روز 5افراد کو لے کر سمندر کی تہہ میں اتر گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

 پیرس میں زوردار دھماکہ، 30 سے زائد افراد زخمی

چھوٹی آبدوز میں اب کم و بیش 6 گھنٹوں کی آکسیجن باقی بچ گئی ہے۔ مسافروں کو بچانے کیلئے جدید ترین آلات کی مدد سے ریسکیو آپریشن کیا جارہا ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ آبدوز ملنے کے امکانات بے حد کم ہیں۔ امریکی کوسٹ گارڈز بھی آبدوز تلاش کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔

کپتان امریکی کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ دوسرے روز بھی سمندر کے نیچے سے آوازین سنی گئیں۔ لاپتہ ٹائٹن پر سوار 5 افراد اب بھی زندہ بچائے جاسکتے ہیں۔ ہم نے وقت کم ہونے کے ساتھ ساتھ ریسکیو آپریشن کے دائرے کو وسیع کیا جس کیلئے تمام تر وسائل استعمال کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ لاپتہ آبدوز میں معروف پاکستانی کاروباری شخصیت شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد سمیت 5افراد سوار ہیں۔ 18 جون کو چھوٹی آبدوز تمام مسافروں کو لے کر ٹائٹینک کا ملبہ دیکھنے کیلئے کینیڈا کے علاقے نیو فاؤنڈ لینڈ سے سفر پر روانہ ہوئی تھی۔ 

Related Posts