فرانس کے دارالحکومت پیرس کے وسطی علاقے میں زوردار دھماکے سے متعدد عمارتوں میں آگ لگ گئی، واقعے میں 30 سے افراد زخمی ہوگئے۔
فرانسیسی پولیس کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والے 30 افراد میں سے 7 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ سکیورٹی فورسز اور فائر فائٹرز جائے واقعہ پر موجود ہیں، دھماکے سے عمارتوں میں لگی آگ پر قابو پا لیاگیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا گیس لیکج سے ہوا ہے، دھماکے کے بعد ایک عمارت کا اگلا حصہ زمین بوس ہوگیا۔
یہودی قابضین کے غول کا فلسطینی گاؤں پر دھاوا، درجنوں گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی
پیرس کے پروسیکیوٹر آفس کا کہنا تھا کہ دھماکے کے اسباب سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا تاہم پیرس کے ڈپٹی میئر ایڈورڈ سیول نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ علاقہ مکینوں کے مطابق دھماکے سے پہلے علاقے میں گیس کی تیز بو پھیلی تھی۔
ریسکیو ورکرز کی جانب سے ممکنہ طور پر ملبے تلے دب جانے والے دو لاپتا افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے، ریسکیو اہلکاروں نے عوام سے متاثرہ علاقے سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ جنوری 2019 ممیں بھی گیس لیکیج کے باعث ہونے والے ایک دھماکے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 66 زخمی ہوگئے تھے، جبکہ اسی سال اپریل کے مہینے میں ناٹریڈم کیتھیڈرل کی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس سے تاریخی عمارت کو کافی نقصان پہنچا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








