یہودی قابضین کے غول کا فلسطینی گاؤں پر دھاوا، درجنوں گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسرائیل کے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے ایک گاؤں پر بدھ کے روز سیکڑوں یہودی آباد کاروں نے حملہ کردیا ہے اور انھوں نے درجنوں مکانوں اور کاروں کو آگ لگا دی ہے۔

اس حملے سے ایک روز قبل فلسطینی مسلح افراد نے مغربی کنارے میں واقع یہودی آبادکاروں کی ایک بستی کے باہر چار اسرائیلیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

رواں سال حج کے دوران 2300 مرد و خواتین رضاکار ایمرجنسی ڈیوٹی پر مامور

طرموس آیا کے رہائشیوں نے بتایا کہ آباد کاروں نے مرکزی شاہراہ سے گاؤں میں داخل ہوکر مکانوں پر دھاوا بول دیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج گاؤں میں داخل ہوگئی ہے اور یہودی آباد کار پیچھے ہٹ رہے ہیں۔

Related Posts