کراچی: ناردن بائی پاس کے قریب ڈاکوؤں نے پولیس اہلکار سے سرکاری اسلحہ چھین لیا۔
سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں روز بروز بڑھتی جارہی ہیں اور بے لگام ڈاکوؤں سے عوام تو کیا پولیس اہلکار بھی محفوظ نہیں ہیں۔
کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس کے قریب ڈاکو پولیس اہلکار سے سرکاری اسلحہ چھین کر باآسانی فرار ہوگئے۔
منگھوپیر پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور پولیس اہلکار ارسل شوکت کا ابتدائی بیان ریکارڈ کرلیا ہے۔
کراچی میں قربانی کے جانور بھی غیر محفوظ، اسلحے کے زور پر لوٹ مار
پولیس اہلکار کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے واردات کی اور سرکاری اسلحہ چھین کر لے گئے۔
اس حوالے سے ایس ایچ او منگھوپیر تھانہ کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، اور اہلکارارسل شوکت کا ابتدائی بیان ریکارڈ کرلیا ہے، اس نے گلشن معمار تھانے میں اسلحہ جمع کرانا تھا، لیکن وہ اسلحہ جمع کروانے کے بجائے ساتھ لے جا رہا تھا، معاملہ مشکوک ہے، مزید تفتیش کی جاری ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








