کراچی میں قربانی کے جانور بھی غیر محفوظ، اسلحے کے زور پر لوٹ مار

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں قربانی کے جانور بھی غیر محفوظ، اسلحے کے زور پر لوٹ مار
کراچی میں قربانی کے جانور بھی غیر محفوظ، اسلحے کے زور پر لوٹ مار

کراچی: شہر قائد میں قربانی کے جانور بھی غیر محفوظ ہوگئے، جرائم پیشہ افراد کی جانب سے اسلحے کے زور پر اور کہیں چوری کر کے 12 بیل اور گائے ہتھیا لیے گئے۔

ذرائع کے مطابق اورنگی میں ملزمان دکان کے تالے توڑ کر 8 لاکھ روپے مالیت کے قربانی کے 5 جانور چوری کرکے فرار ہوگئے۔

درخواست گزار محمد کامران نے تھانہ اورنگی میں درخواست جمع کروائی جس میں بتایا ہے کہ دکان کے اندر 8 جانور بندھے ہوئے تھے اور باہر سے تالا لگا ہوا تھا۔

پولیس کی جانب سے دونوں واقعات کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔دوسری جانب سپر ہائی وے پر جمالی پل کے قریب پولیس اور رینجرز نے کارروائی کرکے مویشی منڈی کے قریب ڈکیتی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

مزید پڑھیں:کراچی، زمان ٹاؤن کے گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر 2 بچوں کا باپ قتل

ایک اور واقعے میں شارع فیصل پولیس نے دو روز قبل چوری ہونے والی گائے لیاقت آباد سے برآمد کر لی۔ نامعلوم ملزمان گلستان جوہر سے گائے چوری کر کے کار میں ڈال کر فرار ہوئے تھے، جبکہ واقعہ میں ملوث ملزم شہاب مسرور فرار ہوگیا۔

Related Posts