کراچی کے علاقے زمان ٹاؤن میں واقع گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان نے 2 بچوں کے باپ کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے ضلع کورنگی میں زمان ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا جہاں ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر 2 بچوں کے باپ کو قتل کیا۔ واقعہ آج صبح زمان ٹاؤن تھانے کی حدود میں پیش آیا۔
سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان اسلام آباد سے گرفتار
کورنگی نمبر ساڑھے 5، سیکٹر جی، غوث پاک روڈ پر ملزمان نے مکان نمبر 353 میں گھس کر ڈکیتی کی۔ مسلح ملزمان نے اہلِ خانہ سے قیمتی اشیاء لوٹ لیں اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مکان مالک موقعے پر جاں بحق ہوگیا۔
کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ رواں برس ڈکیتی مزاحمت پر کم از کم 68 شہریوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ مقتول عرفان کی عمر 40 سال تھی اور وہ گل فروشی کا کام کرتا تھا۔ مقتول پھولوں کی دکان پر کام کرکے بال بچوں کا پیٹ پال رہا تھا۔
قائم مقام ایس ایچ او تھانہ زمان ٹاؤن کا کہنا ہے کہ عرفان کورنگی نمبر ساڑھے پانچ میں واقع مکان میں بھائی کے ہمراہ رہتا تھا۔ صبح 6 بجے سے پونے 7 بجے کے درمیان مکان کے پیچھے سے 3 مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر ڈکیتی کی۔
ملزمان نے گھر کے تمام افراد کو یرغمال بنا لیا اور ایک تھیلے میں نقد رقم، طلائی زیورات اور دیگر سامان ڈال کر فرار ہونے لگے۔ اسی دوران بالائی منزل پر رہنے والے چھوٹے بھائی عدنان نے ایک ڈکیت کو گملا دے مارا۔
گملا لگنے سے ملزم کے ہاتھ سے سامان کا تھیلا گر گیا۔ قائم مقام ایس ایچ او یونس کا کہنا ہے کہ مکان کے گراؤنڈ فلور پر مقتول عرفان نے ڈکیت کو پکڑنے کی کوشش کی تو اس دوران اس کے ساتھی ملزمان نے فائرنگ کردی۔
ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں عرفان موعے موقعے پر جاں بحق ہوگیا جبکہ چاروں ملزمان 2 موٹر سائیکلوں پر بیٹھ کر فرار ہوگئے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے 4 سے 5 گولیاں چلائیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے۔مزید تفتیش جاری ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








