پنڈ دادن خان جلسہ: وزیر اعظم عمران خان آج جلال پور کینال کا سنگِ بنیاد رکھیں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

پنڈ دادن خان جلسہ: وزیر اعظم عمران خان آج جلال پور کینال کا سنگِ بنیاد رکھیں گے
پنڈ دادن خان جلسہ: وزیر اعظم عمران خان آج جلال پور کینال کا سنگِ بنیاد رکھیں گے

وزیر اعظم پاکستان عمران خان آج پنڈ دادن خان جلسے کے ساتھ ساتھ جلال پور کینال کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے۔ جلسے میں  ملکی حالات کے حوالے سے سرکاری  نقطۂ نظر پر عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔ 

 صوبہ پنجاب کے شہر جہلم میں وزیر اعظم عمران خان کا  پنڈ دادن خان کے علاقے میں پہلا جلسہ ہوگا جس کے بعد ملک کے دیگر شہروں کا دورہ بھی کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان جہلم سمیت دیگر شہروں میں ہونے والے جلسوں کے دوران اہم اعلانات کریں گے۔ ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال کے ساتھ ساتھ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بھی عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

حکومتِ پاکستان کے مطابق جلال پور کینال منصوبہ ہے، صوبہ پنجاب میں 55 سال بعد ایک بڑی نہر کی تعمیر ہوگی۔ ضلع جہلم اور خوشاب کے لیے 50 ارب روپے کے گیم چینجر منصوبے کا آغاز کیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ڈاکٹر معید یوسف کو وزیر مملکت کے برابر عہدہ دیتے ہوئے قومی سلامتی کا معاون خصوصی مقرر کردیا۔

معروف محقق اور ماہر بین الاقوامی امور ڈاکٹر معیدیوسف کو دو روز قبل وزیر اعظم عمران خان کا معاون خصوصی برائے قومی سلامتی مقرر کیا گیا۔ ڈاکٹر معید یوسف کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم نے ڈاکٹر معید یوسف کو معاون خصوصی مقرر کردیا

Related Posts