ایل او سی اشتعال انگیزی اصل معاملات سے توجہ ہٹانے کی کوشش، دنیا نوٹس لے۔شہباز شریف

تازہ ترین

تازہ ترین

ایل او سی اشتعال انگیزی اصل معاملات سے توجہ ہٹانے کی کوشش، دنیا نوٹس لے۔شہباز شریف
ایل او سی اشتعال انگیزی اصل معاملات سے توجہ ہٹانے کی کوشش، دنیا نوٹس لے۔شہباز شریف

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و صدرِ مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارت اصل معاملات سے توجہ ہٹانے کے لیے اشتعال انگیزی کررہا ہے، عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہئے۔

بھارت کی نریندر مودی حکومت کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ بھارت چاہتا ہے خطے میں امن و امان کی صورتحال خراب ہو۔ بھارتی جنگی جنون کی سخت مذمت کرتا ہوں۔

قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ بھارت میں شہریت کے متنازعہ قانون کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ اپنے ملکی طوفان کو چھپانے کے لیے بھارت لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

انہوں نے پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے جوانوں پر فخر ہے، آج شہید ہونے والے پاک فوج کے افسر اور سپاہی ہمارے لیے سرمایۂ افتخار ہیں۔

شہباز شریف نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے 2 پاک فوج کے جوانوں کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ خدا ان کے درجات کو بلند فرمائے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی طرف سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ گزشتہ 36 گھنٹوں سے بھارت سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کیں جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا۔

مزید پڑھیں: ایل او سی پر پاک فوج کے 2 جوان شہید 

Related Posts