لاہور: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کی جائے یدائش سیالکوٹ ملکی برآمدات کا حب بن جائے گا جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھنے سے مکی کرنسی پر دباؤ بڑھ جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے دورۂ سیالکوٹ کے دوران کاروباری برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ہے لاک ڈاؤن پر تنقید کرنے والے پی ڈی ایم کے سیاسی رہنما آج کل جلسے کر رہے ہیں۔ پہلے اپوزیشن مکمل لاک ڈاؤن کرنے پر تنقید کیا کرتی تھی۔
خطاب کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ 70ء کی دہائی کی پالیسیوں سے صنعتی ترقی پر منفی اثر پڑا، سیالکوٹ ملکی برآمدات کا حب بننے والا ہے۔ ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران کیسز میں اضافہ جاری ہے۔ جن ممالک میں چھوٹا طبقہ امیر ، باقی غریب ہوں، وہ ترقی نہیں کرسکتے۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم پاکستان میں تعمیر و ترقی کیلئے چین کا ماڈل اپنانا چاہتے ہیں۔ برآمدات میں اضافے سے ہر پاکستانی شہری کو فائدہ پہنچے گا۔ جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو پیسے کی کمی تھی، ملک خسارے میں جارہا تھا۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھنے سے روپے پر دباؤ پڑتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم نے گلگت بلتستان کی نئی تصاویر شیئر کردیں
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








