بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

robbers gang leader arrested in karachi

کراچی : شاہ لطیف کے علاقے میں بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار، ملزم سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور موبائل فون برآمدہوئے۔

ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس اطلاعات پر نیشنل ہائی وے کے قریب کارروائی کی گئی، گرفتار ملزم کا گروہ ڈیفنس کے علاقے میں وارداتوں میںبھی ملوث ہے ۔

گرفتار ملزم شہر میں منشیات کی سپلائی بھی کرتا تھا۔ملزم سے پانچ کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور موبائل فون برآمدہوئے ہیں۔

ملزم صادق علی عرف سجن نے بینک سے رقم لیکر نکلنے والے درجنوں شہریوں کو لوٹنے کا اعتراف کیاہے۔

گرفتار ملزم کیخلاف دہشت گردی، پولیس پر فائرنگ، قتل اور ڈکیتی کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ صادق علی سی ٹی ڈی کو بھی سنگین جرائم کے مقدمات میں مطلوب تھا۔گرفتار ملزم کے گروہ کے دیگر افراد کی شناخت حاصل کر لی گئی، گرفتاری کیلئے تلاش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:سندھ پولیس میں تقرریاں و تبادلے، عبد السلام شیخ ایس ایس پی حیدرآباد تعینات

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے کافی خوف پھیلا رکھا تھا، صادق علی کی گرفتاری کے بعد اس کے ساتھیوں کو بھی جلد سے جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔

Related Posts