سیالکوٹ کا دورہ، وزیراعظم نے نجی ایئرلائن کمپنی ایئرسیال کا افتتاح کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

PM Khan inaugurates Pakistan’s newest airline AirSial

سیالکوٹ :وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر سیالکوٹ پہنچ گئے ،نجی ایئر لائن کمپنی ایئر سیال کا افتتاح کیا، ترقیاتی منصوبوں کی ابتدائی کارکردگی کا جائزہ بھی لیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران پانچ میگا پروجیکٹس کا افتتاح اور صنعتکاروں سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم سے سیالکوٹ اور پاکستان تحریک انصاف کے اراکین پارلیمنٹرین بھی ملاقات کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ ہیں۔

عمران خان پنجاب میں بہتری کے لئے سرمایہ کاری پروگرام اورٹیکنالوجی یونیورسٹی سمبڑیال کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں کی ابتدائی کارکردگی کا جائزہ بھی لیں گے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کا ناجائز دولت سے متعلق جوبائیڈن کے منصوبے کا خیرمقدم

وزیراعظم بطور مہمان خصوصی کامیاب جوان پروگرام کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کریں گے اور خطاب بھی کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے سیالکوٹ کیلئے بھی پیکیج کا اعلان متوقع ہے۔

ایئر سیال سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبروں کا منصوبہ ہے، جس کا آغاز 2015 میں سیالکوٹ کی کاروباری برادری نے اپنے طور پر شہر کے ہوائی اڈے کی تعمیر کے بعد کیا تھا۔

Related Posts