اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان آج لاہور کا سرکاری دورہ کریں گے جس کے دوران انہیں قبضہ مافیا کے خلاف صوبائی حکومت کی کاوشوں پر بریفنگ دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان آج داتا کی نگری لاہور کا سرکاری دورہ کریں گے۔ دورۂ لاہور کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان کو پنجاب کابینہ قبضہ مافیا کے خلاف اقدامات پر بریفنگ دے گی۔
دورۂ لاہور کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان کو قبضہ مافیا کے خلاف کامیابیوں سے آگاہ کیا جائے گا۔ وزیرِ اعظم کو ایگریکلچر مارکیٹنگ سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔ دورے کے دوران وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار وزیرِ اعظم سے ملاقات کریں گے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب صوبے کے اہم امور پر وزیرِ اعظم عمران خان کو بریفنگ دیں گے۔ وزیرِ اعظم عمران خان کو راوی منصوبے پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ صنعتی اداروں میں انسپکٹر کے کردار کو ختم کرنے پر بھی وزیرِ اعظم کو بریف کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ اعظم وفاقی کابینہ کی کارکردگی سے ناخوش نظر آئے جبکہ عمران خان نے ناراض ہو کر 2 وفاقی وزراء کو ڈانٹ دیا۔
اقتدار کے ایوانوں میں وزیرِ اعظم عمران خان کا اپنے دورِ حکومت میں کرپشن ختم کرنے کا خواب شرمندۂ تعبیر نہ ہوسکا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان گزشتہ روز سخت ذہنی دباؤ کا شکار رہے۔
مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم کابینہ کی کارکردگی سے ناخوش، وزراء کو جھاڑ پلا دی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








