پاکستان کے میدانی علاقوں پر دھند کا راج آج بھی برقرار ہے جبکہ موٹر وے ایم 1 پشاور سے اسلام آباد تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق دھند کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ موٹر وے ایم 2 کو اسلام آباد سے بلکسر تک بند کردیا گیا ہے جبکہ موٹر وے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک بند کردی گئی۔
موٹر وے پولیس نے شہریوں کو بلا ضرورت سفر سے اجتناب کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجبوری کی صورت میں سفر کرتے ہوئے فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔ موٹر وے متعدد مقامات پر بند ہے، شہری سفر کے دوران احتیاط کریں۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل لاہور میں شدید دھند اور حدِ نظر میں کمی کے باعث ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے تھے۔
حادثے کے دوران 1 بس اور 4 گاڑیوں کے مابین 2 روز قبل تصادم ہوا، حادثے کے نتیجے میں جاں بحق شخص کی میت اور زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
مزید پڑھیں: دھند کے باعث 1 بس اور 4 گاڑیوں کا تصادم، 1 شخص جاں بحق
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








