کراچی: وزیر اعظم شہباز شریف دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کا افتتاح آج کریں گے جس کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں آئیڈیاز 2022 کے عنوان سے دفاعی نمائش آج منعقد کی جارہی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نمائش کے افتتاح کیلئے کراچی پہنچیں گے۔
خواجہ آصف کی آرمی چیف کی تعیناتی پر نواز شریف سے مشاورت کی تردید
خیال رہے کہ اس سے قبل بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کے ایکسپو سینٹر کراچی میں انعقاد کے دوران ٹریفک پولیس کی جانب سے مختلف راستے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ نے متبادل راستوں کا اعلان کیا۔
ہیوی ٹریفک شارع فیصل نرسری سے کار ساز روڈ پر آنے والی ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو اسٹیڈیم براستہ حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ جانب سر شاہ سلیمان روڈ جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ڈرائیورز کارساز سے ڈرگ روڈ شارع فیصل سے بائیں جانب راشد منہاس روڈ، ملینیم سے نیپا کا راستہ اختیار کریں اور اسی طرح ائیرپورٹ سے آنے والے حضرات ڈرگ روڈ سے دائیں جانب راشد منہاس روڈ، ملینیم اور نیپا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔
ملینئیم راشد منہاس روڈ سے ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو اسٹیڈیم براستہ ڈالمیا روڈ جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نیپا، عسکری فور، ڈرگ روڈ سے شارع فیصل یا ملینیم، نیپا سے صفورا یا گلشن چورنگی سے سہراب گوٹھ کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








