خواجہ آصف کی آرمی چیف کی تعیناتی پر نواز شریف سے مشاورت کی تردید

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے آرمی چیف کی تعیناتی پر وزیر اعظم شہباز شریف کی ن لیگ کے تاحیات قائد نواز شریف سے مشاورت کی تردید کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف سے آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت نہیں ہوئی۔ تعیناتی پر مشورہ وزیر اعظم شہباز شریف کی صوابدید ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نئے آرمی چیف کیلئے سزا یافتہ شخص سے کیسے مشورہ لیا جاسکتا ہے؟ عمران خان 

بیان میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے تحریکِ انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ نہیں ہوا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ہر چیز سے مکر جاتے ہیں۔

وزیرِ دفاع نے چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ عمران خان کی بات پر اعتماد کرنے کو تیار ہیں تو یہ ان کا معاملہ ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر سزا یافتہ مفرور نواز شریف سے مشاورت کیسے ہوسکتی ہے؟شہباز شریف نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی۔

گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم وکلاء سے بات کر رہے ہیں، شہباز شریف کی بطور وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت کے خلاف ایکشن لیں گے۔

 

Related Posts