اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 1800ارب روپے کے کسان پیکیج کی منظوری دے دی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 1800 ارب روپے کے کسان پیکیج کی منظوری دے دی ہے جس سے شعبۂ زراعت میں انقلاب لانے کی توقع کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ روز کے اجلاس میں 1800 ارب روپے کے کسان پیکیج 2022 کی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیں:

اسٹاک مارکیٹ میں 242پوائنٹس کی مندی

کسان پیکیج 2022 کے تحت چھوٹے کاشتکاروں کو 1802 ارب روپے کے زرعی قرضے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ یوریا کی بوری کی قیمت 13 ہزار 750 روپے سے کم کرکے 11 ہزار 250 کی جائے گی۔

وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ 3 لاکھ زرعی ٹیوب ویلز کو سولر ذریعے سے توانائی فراہم کی جائے گی۔ اجلاس کے دوران دیگر فیصلے بھی ہوئے۔

ای سی سی اجلاس کے دوران وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے وزیر اعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچرل لون اسکیم کی منظوری دی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل اور گیس کی درآمد پر 16.75 ڈالر پریمیئم بھی منظور کیا گیا۔

گیس کی درآمد پر منظور کردہ پریمیئم پی ایس او کے علاوہ دیگر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ ای سی سی اجلاس میں میگا سولر منصوبوں کیلئے سکیورٹی پیکیج معاہدہ بھی منظور کیا گیا۔ 

 

Related Posts