اسٹاک مارکیٹ میں 242پوائنٹس کی مندی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ میں 242پوائنٹس کی مندی
اسٹاک مارکیٹ میں 242پوائنٹس کی مندی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کی صورتحال دیکھنے کو ملی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج مارکیٹ کا آغاز 243 پوائنٹس کی کمی سے ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 42 ہزار 849 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس کی آج کم ترین سطح 42761 رہی جبکہ مارکیٹ میں 18 کروڑ 55 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 29 ارب روپے کم ہوکر 6868 ارب روپے ہے،شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 6 ارب روپے رہی۔

دوسری جانب ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کی قیمت اضافہ دیکھنے کو ملا، امریکی کرنسی کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں:سردیوں میں صنعتوں کو گیس کی فراہمی سے متعلق ایس ایس جی سی کی وضاحت

آج کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 11 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 221 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

Related Posts