اسلام آباد: پاکستان کے معروف ثقافتی ادارہ لوک ورثہ کے زیراہتمام سالانہ قومی ثقافتی لوک میلہ 25 نومبر سے 4 دسمبر تک شکرپڑیاں میں منعقد ہوگا۔
فیسٹیول وفاقی دارالحکومت کی میگا ثقافتی سرگرمیوں کا حصہ ہے جو چار دہائیوں سے منعقد کیا جارہا ہے جبکہ اس سال اس فیسٹیول کے ذریعے سے ہونے والی آمدنی کو سیلاب زدگان کی مدد کیلئے وزیراعظم کے فلڈ ریلیف فنڈ میں دیا جائے گا۔
لوک میلہ پاکستان بھر سے متنوع ثقافتوں کے رنگوں اورثقافتوں کے امتزاج کا ایک منفرد موقع ہے۔ صوبائی پویلین، فوڈ کورٹ، لوک میوزیکل تھیٹر، اور فنون لطیفہ کی نمائش کے ساتھ ساتھ پاکستان کے کونے کونے سے روایتی ورثے، پاکستان کی روایتی دستکاری کی متحرک تخلیقی صلاحیتوں کو یکجا کرنے اور نمائش کے لئے پیش کئے جائیں گےاور دیہی لوک کاریگروں کی قومی سطح پرحوصلہ افزائی ہوگی۔
وزیر اعظم شہباز شریف دفاعی نمائش کا افتتاح آج کریں گے
میلہ اپنی روایتی دستاربندی کی تقریب سے شروع ہوگا جس میں ایک ماہر کاریگر کو اعزاز دیا جائے گا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور، قومی ورثہ اور ثقافت انجینئر امیر مقام اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوک اینڈ ٹریڈیشنل ہیریٹیج، جو وفاقی حکومت کے تحت کام کررہا ہے، ہیریٹیج ڈویژن، پاکستان کی روایتی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔
اس مقصد کے لیے لوک ورثہ گزشتہ چار دہائیوں سے اسلام آباد میں اس تقریب کا انعقاد کر رہا ہے تاکہ ان لوگوں کی حوصلہ افزائی کی جاسکے جو قومی سطح پر اپنے فن اور دستکاری کا مظاہرہ کریں گے۔ 10 روزہ فیسٹیول کا بنیادی مقصد صوبائی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کو فروغ دیناہے جس میں پاکستان کے مستقبل کی تعمیر میں متنوع معاشرے کے عوام کے کردار کو اجاگر کیا جائے گا۔
میلے میں دور دراز اور دور افتادہ علاقوں سمیت پاکستان بھر سے سینکڑوں ماہر کاریگر، لوک فنکار، دیہی موسیقار اور لوک رقاص شرکت کریں گے جو اپنے ساتھ فن، دستکاری اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو پیش کریں گے۔ فیسٹیول کے پرکشش مقامات میں مختلف ثقافتی تھیمز، روایتی کھانے کے اسٹالز، لوک رقص، لوک موسیقی، شاپنگ اسٹالز، کڈز کارنر اور اوپن ایئر تھیٹر میں کنسرٹ کے علاوہ کئی دیگر پروگرام شامل ہیں جو ہر صوبائی پویلین میں بیک وقت منعقد ہوں گے۔ منفرد دستکاری، یادگاری اشیا، نوادرات اور آرائشی آرٹ کی بھرپور اقسام پر مشتمل ایک غیر ملکی کرافٹ بازار بھی قائم کیا جا رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








