وزیرِ اعظم عمران خان فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ سمٹ سے آج خطاب کریں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیرِ اعظم عمران خان فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ سمٹ سے آج خطاب کریں گے
وزیرِ اعظم عمران خان فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ سمٹ سے آج خطاب کریں گے

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ سمٹ سے آج خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری، کینیڈا اور جمائیکا کے وزرائے اعظم کی طرف سے منعقدہ اِس اعلیٰ سطحی  ورچؤل تقریب سے وزیرِ اعظم عمران خان خصوصی خطاب کریں گے جس کا مقصد کورونا وائرس سے پیدا عالمی معاشی بحران کیلئے فوری قرض کی دستیابی ہے۔

فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ سمٹ میں دیگر ممالک کے سربراہانِ مملکت بھی حصہ لیں گے تاکہ اقوامِ متحدہ کے مستحکم ترقیاتی اہداف کیلئے مالیاتی ذرائع کو دستیاب کیا جاسکے۔ اور پسماندہ اور ترقی پذیر ممالک کورونا وائرس کے نتیجے میں عالمی بحران سے پیدا ہونے والے معاشی مسائل پر قابو پا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس  طلب کرلیا

Related Posts