ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ، وزیر اعظم مری کا دورہ آج کریں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ کیلئے مری کا دورہ آج کریں گے۔ حکام بریفنگ کے دوران وزیر اعظم کو ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

ملکہ کوہسار مری میں وزیر اعظم شہباز شریف کو چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی ترقیاتی منصوبوں سے متعلق آگہی دیں گے۔ بریفنگ کے دوران ہائی ویز اور موٹر ویز کی تعمیر پر گفتگو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم دیارِ غیر سے پیسے بھجوانے پرسمندرپار پاکستانیوں کے شکر گزار

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ن لیگی حکومت کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو چیئرمین این ایچ اے علاقے میں روڈ پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔ 

ن لیگی حکومت کے ٹوئٹر پیغام کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت وسیع سرمایہ کاری کے ذریعے صنعتکاری کیلئے پاکستان کو ایشیاء کا حب بنانا چاہتی ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ایک دن میں ریکارڈ 57 ملین ڈالر پاکستان بھجوانے پر خراج تحسین اور اظہار تشکر کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی گئی رقوم پر شکریہ اداکرتے ہوئے گزشتہ روز کہا کہ ایک دن میں ریکارڈ رقوم بھجوانے پر بیرونِ ملک پاکستانیوں کا شکرگزار ہوں۔

Related Posts