اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف نے بلے کے نشان پر فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے بڑا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تمام تر تحفظات کے باوجود ہم بلے کے نشان پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرِ ثانی کی درخواست دائر کریں گے۔
بیان میں چیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ بے شک لیول پلیئنگ فیلڈ والی پٹیشن پی ٹی آئی کی جانب سے واپس لی جاچکی ہے تاہم تحریکِ انصاف پھر بھی بلے کے نشان کی واپسی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ ہم تمام تر تحفظات کے باوجود اپنے انتخابی نشان بلے کی واپسی کیلئے سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کرنے کی جانب جائیں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریکِ انصاف نے بلے کا نشان واپس لینے کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، بعد ازاں سپریم کورٹ نے بھی بلے کے نشان کو واپس لینے کے حق میں فیصلہ سنایا۔
گزشتہ برس دسمبر کے دوران تحریکِ انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی معظم بٹ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کریں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








