نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ کیلئے پاکستان نے پلیئنگ الیون میں 3 تبدیلیاں کردی ہیں۔ عامر جمال اور عباس آفریدی سمیت 3 کھلاڑی ٹیم سے آؤٹ ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تیسرا ٹی 20 میچ بدھ کے روز نیوزی لینڈ کے شہر ڈونیڈن میں ہوگا جبکہ کیوی ٹیم 5میچز پر مبنی سیریز کے 2 میچز جیت کر سیریز میں 2صفر کی برتری حاصل کرچکی ہے۔ تیسرا میچ فیصلہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج پلیئنگ الیون کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق اسامہ میر، عباس آفریدی اور اسامہ میر کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ وسیم جونیئر، زمان خان اور محمد نواز نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے میچ میں پاکستان کی پلیئنگ الیون ٹیم میں شامل ہو گئے۔
کپتان شاہین آفریدی کے علاوہ پلیئنگ الیون ٹیم میں محمد رضوان، صائم ایوب، فخر زمان، بابر اعظم، وکٹ کیپر اعظم خان، افتخار احمد، حارث رؤف، محمد نواز، زمان خان اور وسیم جونیئر کو شامل کر لیا گیا۔
قبل ازیں عباس آفریدی پیٹ کے مسل میں اسٹرین کے باعث تیسرے ٹی 20 میچ سے باہر ہوگئے تھے۔ جلد میں کسی شدید چوٹ کی تشخیص نہیں ہوسکی جبکہ اگلے 2 میچز کیلئے بھی عباس آفریدی کی دستیابی مشکوک ہے جبکہ عباس آفریدی نے 2میچز میں 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








