عمران خان الیکشن ہار چکے، عوام سے لڑنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ رانا ثناء اللہ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان الیکشن ہار چکے ہیں اور اب عوام سے لڑنے کی تیاری جاری ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی سے کہتا ہوں کہ آپ اور آپ کے ٹائیگرز قانون کے دائرے میں رہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر تحریکِ انصاف نے ڈسکہ الیکشن والی کوئی حرکت کی تو قانون حرکت میں آجائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی نے 500سے زائد افراد حالات خراب کرنے کی نیت سے پنجاب پہنچا دئیے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان نے اقتدار کیلئے نوجوانوں کو استعمال کیا۔مریم نواز

پریس کانفرنس کے دوران رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی ٹائیگرز نے غنڈہ گردی کی تو نتائج کے ذمہ دار عمران نیازی ہوں گے۔ 4سال عوام کو لوٹنے والوں کو عوامی مینڈیٹ نہیں لوٹنے دیں گے۔ عمران خان کی سیاست کا جنازہ نکل چکا، 17 جولائی کو 20 حلقوں میں ووٹنگ ہوگی۔ عوام تدفین کردیں گے۔

وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر کوئی بھی شخص قانون ہاتھ میں لیتے ہوئے فساد پھیلانے کی کوشش کرے گا تو ایکشن لیں گے۔ صاف و شفاف اور پر امن الیکشن کو یقینی بنایا جائے گا۔ اسد قیصر، پرویز خٹک اور پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بھائی کو بھائی سے لڑانے کا پلان بنا لیا ہے۔

Related Posts