روس میں ڈیجیٹل کرنسی کے ذریعے سے ادائیگیوں پر پابندی عائد

تازہ ترین

تازہ ترین

روس میں ڈیجیٹل کرنسی کے ذریعے سے ادائیگیوں پر پابندی عائد
روس میں ڈیجیٹل کرنسی کے ذریعے سے ادائیگیوں پر پابندی عائد

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ملک بھر میں ڈیجیٹل کرنسی کے ذریعے سے ادائیگیوں پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ایک قانون پر دستخط کیے جس کے مطابق اب ملک بھر میں ڈیجیٹل کرنسی کے ذریعے سے ادائیگیاں نہیں کی جاسکیں گی۔

واضح رہے کہ روسی اسمبلی نے اِس قانون کی منظوری 8 جولائی کو دی تھی جسے ڈوما کے نام سے جانا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

29 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ،مہنگائی 1.38 فیصد بڑھ گئی، ادارہ شماریات

روسی صدر کی جانب سے جو نئی پابندی لگائی گئی ہے، اُس کے بعد ملک میں کسی بھی قسم کے سامان، خدمات اور مصنوعات کیلئے ادائیگی ڈیجیٹل کرنسی سے نہیں کی جاسکے گی۔

خیال رہے کہ روس اس سال یوکرین پر حملے کے بعد پابندیوں سے بچنے کے لیے کرپٹو کرنسیوں کے مبینہ استعمال کی وجہ سے جانچ کی زد میں آیا ہے۔

Related Posts