کرن جوہر کا سارہ علی خان اور جھانوی کپور سے متعلق اہم انکشاف

تازہ ترین

تازہ ترین

کرن جوہر کا سارہ علی خان اور جھانوی کپور سے متعلق اہم انکشاف
کرن جوہر کا سارہ علی خان اور جھانوی کپور سے متعلق اہم انکشاف

بھارت کے مقبول پروگرام کافی ود کرن کے نئے سیزن کا حال ہی میں آغاز ہوا ہے جس میں میزبان کرن جوہر نے اداکارہ سارہ علی خان اور جھانوی کپور سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں کافی ود کرن کے ساتویں سیزن کی ایک قسط میں اداکارہ جھانوی کپور اور سارہ علی خان نے شرکت کی۔ جس میں کرن جوہر نے انکشاف کیا کہ دونوں اداکارائیں کسی زمانے میں دو بھائیوں کے ساتھ ڈیٹنگ کررہی تھیں۔

واضح رہے کہ کرن جوہر کے اِس انکشاف کے بعد جھانوی کپور اور سارہ علی خان دونوں ہی حیرت زدہ رہ گئیں، انہوں نے پوچھا کہ کیا ہم یہ بات سرعام کریں گے؟

یہ بھی پڑھیں:

متنازع ٹک ٹاکر اسٹار حریم شاہ کو ترکی میں گرفتار کرلیا گیا؟ وجہ کیا

میزبان کرن جوہر کے اِس سوال کے بات اداکارہ سارہ علی خان نے جھانوی کپور سے پوچھا کہ کیا انہیں معلوم تھا کرن پروگرام میں ایسی بات کرنے والے ہیں جس کے بعد جھانوی کپور نے کہا کہ نہیں، انہیں نہیں پتا تھا۔

کرن جوہر نے مزید کہا کہ میرے کہنے کا مطلب تھا کہ پہلے کسی وقت میں آپ دونوں نے دو بھائیوں کے ساتھ ڈیٹنگ کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تینوں میں یہ مشترکہ بات ہے کہ وہ دونوں پہلے میری ہی بلڈنگ میں رہتے تھے۔

معلوم رہے کہ اس انکشاف کے بات لوگوں کی جانب سے یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ کئی وہ دونوں بھائی ویر پہاڑیا اور شیکھر پہاڑیا ہیں جو مہاراشٹرا کے سابق وزیراعلیٰ سشیل کمار شندے کے نواسے ہیں۔

Related Posts