بابر کا کوہلی کے لئے پیغام، عرفان پٹھان بھی میدان میں آگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

بابر کا کوہلی کے لئے پیغام، عرفان پٹھان بھی میدان میں آگئے
بابر کا کوہلی کے لئے پیغام، عرفان پٹھان بھی میدان میں آگئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم کے بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کے لیے پیغام دینے کے بعد سابق بھارتی کھلاڑی عرفان پٹھان بھی سامنے آگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں عرفان پٹھان نے بابر اعظم کو کہا کہ ویرات کوہلی کے حق میں پیغام دینے پر آپ کو یاد رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کو دورۂ ویسٹ انڈیز کے لیے بھارتی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا کیونکہ ان دنوں وہ آؤٹ آف فارم ہیں، جس کی وجہ سے بھارت میں ان پر تنقید کی جارہی ہے۔

جس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے لکھا کہ یہ قت بھی گزر جائے گا، مضبوط رہیں۔

Related Posts