بنی گالہ والے نے مہنگائی اور کرپشن سے عوام کے کپڑے اتارنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان کے خلاف سنگین مقدمے کے اندراج کیلئے ہنگامی وزارتی اجلاس طلب
عمران خان کے خلاف سنگین مقدمے کے اندراج کیلئے ہنگامی وزارتی اجلاس طلب

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا، رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بنی گالہ والا اقتدار اور کرپشن چھپانے کے لئے پاکستان اور عوام کے کپڑے پھاڑ رہا ہے۔

رانا ثناء اللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ شانگلہ اور بنی گالہ والے میں فرق یہ ہے ایک عوام سے مانگ رہا ہے، دوسراعوام کو دے رہا ہے، شہباز شریف کے کپڑوں سے پاکستان کے لئے محنت کے پسینے کی خوشبو آ رہی ہے، ایک جمہوری ووٹ سلیکشن کے 176 ووٹ پر بھاری ہوتا ہے۔ شانگلہ والا خادم پاکستان اور بنی گالہ والا سیاسی شیطان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شانگلہ والا عوام کے آٹے کے لئے اپنے کپڑے بھی بیچنے کو تیار ہے، بنی گالہ والے نے 4 سال میں مہنگائی اور کرپشن سے عوام کے کپڑے اتارنے کی کوشش کی،چھوٹے اور بڑے شیطان بھگانے کے لئے چاروں قُل اور آیت الکرسی کا حصار کھینچ دیا ہے، وظیفہ تیز ہوگا تو شیطانوں کی چیخوں میں اوراضافہ ہوگا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بنی گالہ والا اقتدار اور کرپشن چھپانے کے لئے پاکستان اور عوام کے کپڑے پھاڑ رہا ہے، وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بنی گالہ والے نے عوام کا آٹا، چینی، گھی، دوائی چوری کیا، سرکاری گھڑی، ہار، انگوٹھیاں اور کار بھی گھرلے گیا۔

انہوں نے کہا کہ شانگلہ والا دن رات عوام کے لئے کام کر رہا ہے، بنی گالہ والا دن رات جھوٹ بول کر انتشار پھیلا رہا ہے، کل ایک جھوٹے شخص نے بنی گالہ سے بیرون ملک پاکستانیوں کو گدھا کہا اورپھر پیسے بھی مانگ لئے۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بننے والے باپ بیٹے پراربوں کے کرپشن کیسز ہیں،عمران خان

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شانگلہ والا 4 سال کے منصوبے 4 دن میں چلاتا ہے، بنی گالہ والا بی آر ٹی پشاور 2017ء میں شروع کرتا ہے جو 6 سال بعد 2022ء میں بھی نامکمل رہتی ہے۔

Related Posts