عمران خان کو اپنے جانے کا نہیں، شہباز شریف کے آنے کا غم ہے،مریم اورنگزیب

تازہ ترین

تازہ ترین

حکموت نے سرکاری افسران کے بیرونِ ملک علاج پر پابندی عائد کردی
حکموت نے سرکاری افسران کے بیرونِ ملک علاج پر پابندی عائد کردی

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو اپنے جانے کا نہیں، شہباز شریف کے آنے کا غم ہے، اگرکوئی جھوٹا، بھکاری، سازشی تھا یا ہے، تو عمران خان ‘تم’ ہو، تم کہتے ہو لانگ مارچ خونی مارچ ہوگا، اگر خونی مارچ ہوگا تو اسے روکا جائیگا۔

مریم اورنگزیب کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہبازشریف کا بخار صبح دو پہر شام عمران خان پر چڑھا ہواہے، تمہیں شہباز شریف کے ووٹ اور پارلیمنٹ کے ذریعے اقتدار میں آنیکاغم لگاہواہے، چوراور نااہل کرپٹ وزیراعظم کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اقتدار سے ہٹایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ تم کہتے ہو لانگ مارچ خونی مارچ ہوگا، اگر خونی مارچ ہوگا تو اسے روکا جائیگا، چار سال تم وزیراعظم رہے اگرکسی نے غلط کام کیا توحساب کیوں نہ لیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کوئی سازش نہیں ہوئی، عمران خان کو اپنے جانیکا نہیں، شہباز شریف کے آنیکا غم ہے، شہباز شریف ایک بھی لوٹے کا ووٹ لے کر وزیراعظم نہیں بنے،4 سال تم اقتدار میں تھے لیکن آج بھی مخالفین پر الزامات لگا رہے ہو۔

انہوں نے کہا کہ ان کو ان کے اتحادیوں نے وعدے پورے نہ کرنے پر چھوڑا، اگر کوئی چور، جھوٹا، سازشی ہے تو اس کا نام عمران خان ہے، فرح گوگی تحریک کے ذریعے تم توجہ نہیں ہٹاسکتے، تم نے کون سا ایٹم بم بنایا تھا جو امریکا نے تمہیں ہٹانے کی سازش کی؟

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 4 سال اپوزیشن اور میڈیا کی زبان بندی کی گئی، تنقید اگر بہتری کے لیے ہو تو ہم نے ہمیشہ اسے قبول کیا ہے، صحافیوں کے ساتھ جب غنڈا گردی کی گئی تو ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے تھے۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بننے والے باپ بیٹے پراربوں کے کرپشن کیسز ہیں،عمران خان

وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہباز شریف کشکول توڑ کر دوست ممالک کے پاس ترقی کے لیے گئے، شہباز شریف تمہاری طرح ملک کی عزت کو روندتے ہوئے بھکاری نہیں بنے۔ عمران خان نے ادویات روٹی آٹا چینی گھی بجلی وگیس چوری کیا، کوئی سازشی جھوٹا بھکاری ہو تو وہ عمران خان ہے۔

Related Posts