اسلام آباد: سندھ حکومت کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے دوران ایک بھی گولی نہیں چلی۔ جماعتِ اسلامی کے دعوے ہارنے کے ساتھ ساتھ جیتنے والے حلقوں سے بھی آئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ ہمارے وکیل کی رائے کے مطابق درخواست گزار امیدوار نہیں ہے۔ عدالت میں جانے والے شخص کو متاثرہ فریق ہونا چاہئے۔
جیل بھرو تحریک عمران خان کی گرفتاری سے شروع کریں، مریم اورنگزیب
میڈیا سے گفتگو کے دوران پیپلز پارٹی رہنما سعید غنی نے کہا کہ جو امیدوار الیکشن ہار جائے اور سمجھے کہ اس کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، وہ الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کرسکتا ہے۔ جماعتِ اسلامی کے ایک عہدیدار نے 6 یوسیز کی جانب سے درخواست جمع کرائی۔
Media Talk Outside ECP Islamabad. pic.twitter.com/2kMr6FPNko
— Minister Local Govt, PHE & RDD Sindh. (@MinisterSindh) February 23, 2023
گفتگو کے دوران صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ قانون میں جماعتِ اسلامی کی جانب سے مشترکہ درخواست کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ ہمارے وکیل نے کہا کہ غیر قانونی درخواست درگزر کرتے ہیں۔ پہلی پیشی پر کہا گیا کہ ہم ری کاؤنٹنگ کیلئے تیار ہیں۔
پیپلز پارٹی رہنما سعید غنی نے کہا کہ ہمارے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی نگرانی میں 6 یوسیز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرائے، جو بھی نتیجہ آئے گا، ہم اس کو مان لیں گے۔ تاہم الیکشن کمیشن نے ہمارے وکیل کی رائے کے مطابق فیصلہ نہیں کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








