نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر رہنما سردار شیر باز مزاری انتقال کر گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر رہنما سردار شیر باز مزاری انتقال کر گئے
نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر رہنما سردار شیر باز مزاری انتقال کر گئے

کراچی:  نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر رہنما اور بزرگ سیاستدان سردار شیرباز مزاری علالت کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بزرگ سیاستدان سردار شیرباز مزاری گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔ سردار شیر باز مزاری سن 1975ء سے لے کر 1977ء تک قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف رہے۔

نجی ٹی وی رپورٹس کے مطابق سابق نگران وزیرِ اعظم بلخ شیر مزاری کے بھائی شیر باز مزاری کے انتقال کی تصدیق ان کے خاندانی ذرائع سے ہوئی ہے۔ شیر باز مزاری جمہوریت کے اصولوں پر یقین رکھنے والے بلوچ سیاستدان تھے۔ان کی عمر 90 سال تھی۔

صوبہ بلوچستان قومی سطح پر ملک کی مشہورومعروف شخصیات نے میر شیرباز خان مزاری کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ شیر باز مزاری نے عوام کی حقیقی خدمت کی۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل سابق وزیراعظم نوازشریف کو سزا دینے کے فیصلے کے بعد ویڈیو سامنے آنے پر عہدے سے برطرف ہونیوالے سابق جج ارشد ملک کورونا سے انتقال کرگئے۔

 سابق جج ارشد ملک کورونا وائرس کی وجہ سے علیل تھے جو گزشتہ روز راولپنڈی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے۔

مزید پڑھیں:  سابق جج ارشد ملک کورونا سے انتقال کرگئے

Related Posts