فیصل آباد میں کمسن بچی کو اغواء کے بعد 45 سالہ شخص سے شادی کرانے پر 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان تاحال فرار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ فیصل آباد کے علاقے احمد آباد میں پیش آیا جہاں سے کم عمر بچی کو اغواء کیا گیا جس کے بعد بچی کی شادی 45 سالہ شخص سے کرادی گئی۔ پولیس نے مقدمے میں بچی کی عمر 17 سال درج کر لی۔
مذکورہ لڑکی کو پولیس نے بازیاب کرا لیا تاہم ملزمان فرار ہو گئے۔ عدالت نے ملزمان کی جلد سے جلد گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے بچی کی درست عمر معلوم کرنے کیلئے نہ صرف میڈیکل کرانے کا حکم دیا بلکہ تفتیشی افسر کی سرزنش بھی کی کہ کمسن بچی کی عمر 17 سال کیوں درج کی گئی؟
عدالت سے بچی کے والد نے اپیل کی کہ پولیس ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہی۔ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے عدالت میں پیش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کشمور میں زیادتی کا شکار کمسن بچی کے جسم میں انفیکشن ہو گیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








