کشمور میں زیادتی کا شکار کمسن بچی کے جسم میں انفیکشن ہو گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کشمور میں زیادتی کا شکار کمسن بچی کے جسم میں انفیکشن ہو گیا
کشمور میں زیادتی کا شکار کمسن بچی کے جسم میں انفیکشن ہو گیا

کراچی: کشمور میں زیادتی کا شکار 4 سالہ بچی کے جسم میں انفیکشن ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق زیادتی کا شکار ہونے والی 4 سالہ بچی کراچی کے قومی ادارہ امراض اطفال میں زیر علاج ہے۔

سربراہ قومی ادارہ امراض اطفال ڈاکٹر جمال رضا نے کہا ہے کہ بچی کے جسم میں انفیکشن ہو گیا ہے، انفیکشن کو اینٹی بائیوٹک سے کنٹرول کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سانس لینے میں بہتری پر بچی کی چیسٹ ٹیوب نکالی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بچی کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے لیکن میڈیکل ٹیم بچی کے زخموں کا دوبارہ معائنہ کریگی۔ خیال رہے کہ چند روز قبل نوکری کا جھانسہ دیکر کراچی سے کشمور لیجا کر خاتون اور اس کی 4 سالہ بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اے ایس آئی محمد بخش نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچی کو بازیاب کرانے کے لیے اپنی بیٹی اور بیوی کی مدد لی اور ملزم کو گرفتار کر کے اس کی نشاندہی پر 4 سالہ علیشا کو بازیاب کرایا۔

مزید پڑھیں: کراچی، اسٹیل ٹاؤن پولیس کی کارروائی، 13 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

Related Posts