سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

PPP leader Sharjeel Memon apologized for appearing before the NAB

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق  صوبائی وزیر شرجیل میمن کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئے ہیں جس کا اعلان انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ میں دعاؤں اور نیک خواہشات کے پیغامات پر تمام دوستوں کا شکر گزار ہوں جبکہ میں نے اپنے سیمپلز 2 مختلف لیبارٹریز میں بھجوائے تھے۔

پیپلز پارٹی رہنما شرجیل میمن نے کہا کہ ہفتے کے روز میرا کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت نکلا اور آج (اتوار کے روز) آغا خان ہسپتال سے ٹیسٹ کروایا تو پتہ چلا کہ میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگیا ہوں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ کچھ روز بعد میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ ایک بار پھر کراؤں گا۔ اللہ تعالیٰ کورونا وائرس کے خلاف ہم سب کی مدد فرمائے گا۔ 

Related Posts