نیوزی لینڈ سے کورونا وائرس کا صفایا ہوگیا، لاک ڈاؤن بھی ختم کردیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

New Zealand extends coronavirus curbs

ولنگٹن: نیوزی لینڈ سے کورونا وائرس کا صفایا ہوگیا جس کے بعد حکومت نے اعلان کیا کہ فعال کورونا وائرس کیسز نہ ہونے کے باعث لاک ڈاؤن مکمل طور پر ختم کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے خاتمے کا اعلان وزیرِ اعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈن نے کیا۔ خاتون وزیرِ اعظم نے کہا کہ بیرونِ ملک سے آمدورفت نہیں ہوسکے گی، سرحدیں بندرکھی جائیں گی تاہم ملک بھر میں آج رات تک لاک ڈاؤن کی پابندیاں ختم کردی جائیں گی۔

وزیرِ اعظم جیسنڈا آرڈن نے کہا کہ عوامی و نجی تقاریب، خریدوفروخت، ہسپتال اور عوامی ٹرانسپورٹ کھول دی جائے گی جس پر کسی بھی قسم کی پابندیوں کا اطلاق نہیں کیا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد صفر ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس دنیا بھر کے 190 سے زائد ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے جس نے نیوزی لینڈ کو بھی نہیں بخشا۔ نیوزی لینڈ میں مجموعی طور پر 1 ہزار 504 افراد وائرس کا شکار ہوئے جبکہ کورونا کے باعث 22 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے تمام افراد کو قرنطینہ کیا گیا۔ لاک ڈاؤن  پر شہریوں نے سختی سے عمل کیا جس کے نتیجے میں کورونا وائرس آہستہ آہستہ ختم ہوتا چلا گیا۔ آج نیوزی لینڈ سے کورونا وائرس کا مکمل طور پر صفایا ہوگیا جس کے بعد وزیرِ اعظم نے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ 

Related Posts