پاکستان سمیت دُنیا بھر میں سمندروں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان سمیت دُنیا بھر میں سمندروں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
پاکستان سمیت دُنیا بھر میں سمندروں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دُنیا بھر میں سمندروں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے جس کا مقصد آبی آلودگی اور سمندری حیات کے تحفظ پر شعور اجاگر کرنا ہے۔

سمندروں کے عالمی دن کے موقعے پر دنیا بھر میں مختلف تقاریب، سیمینارز اور بحث مباحثوں کا اہتمام کیا جائے گا جن میں زمین پر موجود سمندری حیات کے تحفظ پر گفتگو ہوگی۔

اقوامِ متحدہ کے فیصلے کے تحت سن 2008ء سے آج تک ہر سال 8 جون کے روز سمندروں کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد سمندروں کے پانی کو آبی آلودگی اور دیگر خطرات سے بچانا ہے۔

جب انسان دنیا کی ہر چیز سے اُکتا جاتا ہے تو وقت گزاری کیلئے سمندر کے ساحل کا رخ کرتا ہے جہاں حدِ نگاہ تک پانی ہی پانی اس کی سوچ اور خیالات میں انقلاب برپا کردیتا ہے۔

ساحلوں کی صفائی ستھرائی کا خیال رکھنا سمندر سے لطف اندوز ہونے والے تمام شہریوں کا فرض ہے تاہم پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں آبی حیات آلودگی کے ہاتھوں شدید مشکلات کا شکار ہے۔

عالمی دن کے موقعے پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں عوام الناس آبی آلودگی، سمندری حیات کے تحفظ اور پانی کو صاف ستھرا رکھنے کے طریقہ ہائے کار پر معلومات حاصل کریں گے تاکہ سمندروں کو صاف رکھا جاسکے۔ 

Related Posts