چیئرمین کشمیر کمیٹی شہر یار آفریدی نے امریکی شہر نیو یارک کی سڑکوں پر گشت کیا اور اس دوران وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کی تعریف کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین کشمیر کمیٹی شہر یار آفریدی نے نیو یارک کی سڑکوں پر گشت کرتے ہوئے بے گھر افراد کے درمیان کھڑے ہو کر وزیر اعظم عمران خان کے پناہ گاہ کے ویژن اور دیگر امور پر عوام سے بات چیت کی۔
وزیر اعظم عمران خان کے پناہ گاہ پروگرام کو سراہتے ہوئے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہر یار آفریدی نے شاندار الفاظ میں وزیر اعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں شہر یار آفریدی کو ٹائمز اسکوائر پر دیکھا جاسکتا ہے۔
پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شہر یار آفریدی نے نیویارک کے علاقے مین ہٹن کی سڑکوں پر گشت کیا اور ویڈیو ریکارڈ کرائی جس میں خواتین کے سلسلے میں پاکستانی اور امریکی معاشرے کا تقابلی جائزہ لیا گیا۔
ویڈیو میں چیئرمین کشمیر کمیٹی شہر یار آفریدی نے کہا کہ ہمیں لیکچر جو لوگ لیکچر دیتے ہیں، دیکھیں یہاں ان کی بیٹیوں کا حال کیا ہے؟ واضح رہے کہ شہریار آفریدی اقوامِ متحدہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے امریکا کے دورے پر ہیں۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کے ساتھ امریکا میں نامناسب رویئے کی اطلاعات زیر گردش رہیں، امریکی ایئرپورٹ پرشہریار آفریدی کے کپڑے اتار کر چیکنگ کی اطلاعات کو جھوٹا قرار دے دیا گیا۔
سوشل میڈیا پر چلنے والے افواہوں کے مطابق امریکا پہنچنے پر شہریارآفریدی کو ایئر پورٹ پر روک لیا گیا، شہریارآفریدی سے ایک گھنٹے تک سکینڈری تحقیقات کی گئیں، سوشل میڈیا سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نیویارک میں پاکستانی قونصلر نے ایئرپورٹ پہنچ کر صورت حال کو سنبھالا۔
مزید پڑھیں: امریکی ایئرپورٹ پرشہریار آفریدی کے کپڑے اتار کر چیکنگ کی افواہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








