راولپنڈی اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں آج سے بارش ہوگی۔محکمۂ موسمیات

تازہ ترین

تازہ ترین

راولپنڈی اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں آج سے بارش ہوگی۔محکمۂ موسمیات
راولپنڈی اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں آج سے بارش ہوگی۔محکمۂ موسمیات

جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آج سے بارش ہوگی، محکمۂ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ مون سون ہوائیں آج سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو جائیں گی۔

 محکمۂ موسمیات نے آج سے ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ آج سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوجائیں گی جن سے موسم میں بڑی تبدیلیاں رونما ہوں گی۔

آج سے 24 ستمبر تک راولپنڈی اسلام آباد، لاہور اور گوجرانوالہ سمیت مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات سے ہفتے تک کراچی اور صوبہ سندھ کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوگی۔

صوبہ سندھ میں حیدر آباد، میر پور خاص، سکھر اور عمر کوٹ میں آج سے گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ بدین، لاڑکانہ اور سانگھڑ میں تیز ہواؤں کے ساتھ ساتھ بارش کا بھی امکان ہے جس سے موسم خوشگوار ہوسکتا ہے۔ 

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں کو گرم اور خشک موسم کا سامنا رہے گا۔ بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی و جنوب مشرقی سندھ میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوگی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا، تاہم وسطی و بالائی پنجاب، زیریں سندھ اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش سیالکوٹ ائیرپورٹ پر 55ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ 

یہ بھی پڑھیں: ہماری انسداد بدعنوانی کی حکمت عملی کامیاب رہی، چیئر مین نیب

Related Posts