اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ عمران خان نے پہلے ہی کہا تھا کہ مجھ پر حملے کو مذہبی رنگ دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے حالیہ بیان میں سابق قائدِ ایوان سینیٹ شبلی فراز نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی کے سربراہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے، واقعے کی ایف آئی آر بھی درج نہیں ہورہی۔
نواز شریف حالات بہتر ہونے کا انتظار کریں، چوہدری شجاعت
بیان میں پی ٹی آئی رہنما شبلی فرازنے کہا کہ عمران خان نے پہلے ہی کہا تھا کہ معاملے کو مذہبی رنگ دیا جائے گا جبکہ یہ کسی ایک شخص کا کام نہیں، اس کے پیچھے پوری سازش موجود ہے۔ واقعے کی مکمل تفتیش ہونی چاہئے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل تحریکِ انصاف کے رہنما و سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان پر حملے کے ماسٹر مائنڈ 3 مرکزی ملزمان شہباز شریف، رانا ثناء اللہ اور فوجی افسر ہیں۔
ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ تینوں ملزمان کو عہدوں سے ہٹائے بغیر تفتیش آگے بڑھ جائے، یہ ممکن نہیں۔ پارٹی قیادت نے حملے کے پس منظر کا تفصیلی جائزہ لیا اور اسے سوچی سمجھی سازش کا پیش خیمہ قرار دیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








