چین اور سعودیہ نے 13 ارب ڈالر کا پیکج فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی، اسحاق ڈار کا دعویٰ

تازہ ترین

تازہ ترین

چین اور سعودیہ نے 13 ارب ڈالر کا پیکج فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی، اسحاق ڈار
چین اور سعودیہ نے 13 ارب ڈالر کا پیکج فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی، اسحاق ڈار

اسلام آباد: وفاقی وزیرِخزانہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ چین اور سعودی عرب نے پاکستان کو 13 ارب ڈالر کا پیکج فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

وزیرِخزانہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مالی سال چین قرضہ رول اوور کرنے سمیت 8.8 ارب ڈالر کی معاونت کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ چین 4 ارب ڈالر کے ڈپازٹس کی واپسی رول اوور کرے گا، اس کے علاوہ پاکستان کو 3.3 ارب ڈالر کے چینی کمرشل قرضے بھی فراہم کیے جائیں گے، چین 1.45 ارب ڈالر کی اضافی فنانسنگ کرے گا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے 4.2 ارب ڈالر کی اضافی رقم فراہم کرنے کا امکان ہے جس میں 3 ارب ڈالر کے اضافی ذخائر اور مؤخر ادائیگی پر تیل کی سہولت شامل ہے، سعودی عرب گوادر میں پیٹرو کیمیکل کمپلیکس تعمیر کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈیجیٹل کرنسی ڈاج کوائن کی قیمت میں اضافہ کیوں ہورہا ہے؟

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے اسٹاف لیول مذاکرات کی ابھی تک کوئی تاریخ طے نہیں ہوئی۔ چینی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے کرنسی سویپ انتظام کے تحت 1.5ارب ڈالر قرضہ کی درخواست کی، ہم نے دونوں ملکوں میں ٹریڈ سہولت کی حد بھی 30 ارب یوان سے بڑھا کر 40 ارب یوان کرنے کی درخواست کی۔

وزیرخزانہ نے بجلی پیدا کرنے والی چینی کمپنیوں کو واجبات کی ادائیگی کے بارے میں سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت نے تجویز دی ہے کہ سابقہ ادائیگیوں کو قرضہ قراردے کرآنے والی ادائیگیوں کو کلیئر کردیا جائے۔

Related Posts