اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے سابق صدر پاکستان آصف زرداری کی جانب سے لکھے گئے خط کو ان کی گھبراہٹ قرار دے دیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی پارٹی تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم تو سمجھے تھے کہ بلاول کی کانپیں ٹانگ رہی تھیں، اب تو ان کے والد آصف زرداری کی بھی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔
ترے وعدے پر جیے ہم تو یہ جان جھوٹ جانا
کہ خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا-
غالب pic.twitter.com/nVRakSISjR— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) March 15, 2022
شبلی فراز نے دعویٰ کیا کہ آصف زرداری کو اپنے ایم این ایز پر شک ہے جس کے باعث خط لکھنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے گھبراہٹ میں آکر اراکین کو نااہلی سے متعلق متنبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:او آئی سی اجلاس میں پاکستان کشمیر اور افغان صورتحال پر بات کرے گا:وزیر خارجہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








