تحریک عدم اعتماد،ایم کیو ایم کے وفد کی شہباز شریف سے ملاقات

تازہ ترین

تازہ ترین

تحریک عدم اعتماد،ایم کیو ایم کے وفد کی شہباز شریف سے ملاقات
تحریک عدم اعتماد،ایم کیو ایم کے وفد کی شہباز شریف سے ملاقات

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پاکستان) کے وفد نے منگل کو اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ملاقات میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے کنوینر خالد مقبول، عامر خان، وسیم اختر، امین الحق کی قیادت میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کی اور وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ ملاقات پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان ہونے والی ملاقات جس میں مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا کے ایک دن بعد ہوئی ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ روز اسلام آباد میں زرداری ہاؤس میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے ملاقات کی تھی جس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے وفد میں پارٹی کے سینئر رہنما عامر خان، پارٹی کے کنوینر خالد مقبول، وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق، کراچی کے سابق میئر وسیم اختر اور دیگر شامل تھے۔

مزید پڑھیں: اپوزیشن کا اوپر والا خانہ خالی ہے، ساری سامراجی سنڈیاں ڈی چوک میں فارغ ہو جائیں گی۔ شیخ رشید

اس سے قبل سامنے آنے والی ملاقات کی اندرونی کہانی کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیا کہ سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ایم کیو ایم پاکستان کے مطالبات تسلیم کر لیے ہیں اور کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کے مینڈیٹ کا احترام کرتی ہے۔

Related Posts